اسلام آباد ٹریفک پولیس

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع

اسلام آباد ٹریفک پولیس

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے شہر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال 2021 کے دوران 16,072 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ٹکٹ جاری کیے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نےسڑکوں پر چلنے والی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر شروع کیے گئے آپریشن کی قیادت ایس ایس پی (ٹریفک) محمد عمر خان کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی (ٹریفک) نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی جلد از جلد رجسٹریشن کرائیں اور اپنی گاڑیوں پر صرف ETO کی جاری کردہ نمبر پلیٹیں لگائیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
آئی ٹی پی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں اور چاروں زونز کے ڈی ایس پیز کو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

Important Links

New Jobs 2022 AUSAF NEWS GOVERNMENT JOBS 2022

New Government Jobs in Pakistan Army Unit 2022

               New Election Commission of Pakistan jobs 2022PIC New Jobs 2022PIC New Jobs 2022

Latest Jobs

 

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top