سام سنگ

سام سنگ کا سستا ترین 5 جی سیٹ متعارف

-:سام سنگ

سام سنگ کا سستا ترین موبائل گلیسی اے 13 اب 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کروا دیا گیا۔ اس سیٹ کو سب سے پہلے امریکہ میں فروخت کے لیے بھیجا جا رہا ہے ۔ اس فون کے فیچرز گلیسی اے 32 فائیوجی سے ملتے جلتے ہیں مگر یہ قیمت میں بہت سستا فون ہے۔
اے13 فائیوجی میں 6۔5 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹر ریفریشن ریٹ کے ساتھ رکھا گیا ہے اس موبائل میں میڈیاٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر شامل کیا گیا ہے یہ فون گیمز کو اے 12 کے مقابلے میں زیادہ اچھے طریقے سے ہینڈل کر سکتا ہے

یہ فون 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ موجود ہے مگر اس میں ایس ڈی کارڈ کے ذریعے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

سام سنگ

اس موبائل کے بیک پر تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں فون کا مین کیمرہ 50 میگاپکسل کا ہے اس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 3 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرہ موجود ہے۔ اس کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے اور اس کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ فاسٹ چارجر کے ساتھ دی گئی ہے اس فون کی قیمت 250 ڈالرز پاکستانی 43000 سے زیادہ رکھی گئی ہے۔

Important Links

NEW JOBS 2022 AUSAF NEWS GOVERNMENT JOBS 2022

New Government Jobs in Pakistan Army Unit 2022

               New Election Commission of Pakistan jobs 2022PIC New Jobs 2022PIC New Jobs 2022

Latest Jobs

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top