Salam Bakra Roast 01
سالم بکراروسٹ
نام اشیاء
ایک عدد وزن آٹھ کلو | سالم بکرا |
دس کلو
|
گھی یا تیل |
آٹھ عدد | انڈے |
آٹھ عدد | بٹیرے |
گرام 100 | سوگی / کشمکش |
ایک گھٹی | ادرک |
آدھا کلو | لہسن |
آدھا پیکٹ | چارٹ مصالحہ |
ایک بوتل | سرکہ سفید |
پچیس گرام | زیفل |
پچیس گرام | جل وتری |
آدھا کلو | نمک |
آدھا کلو | سرخ مرچ |
دو کلو | دہی |
آدھا کلو | چاول |
ایک سو گرام | بادام گیری |
چار گرام | زردہ رنگ |
آدھا کلو | مٹر |
آدھا کلو | گاجر |
آدھا پائو | گرم مصالحہ |
دو چمچ | چینی |
دو میٹر | کپڑا ململ کا |
Salam Bakra Roast
ترکیب: بکرے کو صاف کر لیں ۔ کنارے سے کوئی سراغ نہیں ہونا چاہئے اور سوۓ سے چوب دیں ۔ انڈے ابال لیں ۔ بٹیرے تیل میں فرائی کر لیں ۔ چاول ابال لیں ۔ مٹر،
گاجر اور آلو کاٹ کر ابال لیں ۔
بادام گیری ابال کر چھیل لیں ۔ بکرے کو سر کہ لہسن اور نمک لگا کر ٹب میں رکھ دیں ۔ پانی چھ کلو ڈالیں ۔ ایک گھنٹہ لہسن والے پانی میں رہنے دیں۔
اس کے بعد گھی کو پورا گرم کر یں ۔ بکرے کو پانی سے نکال کر کسی بڑے ٹوکرے میں رکھیں ۔ گھی گرم ہو جاۓ تو بکرے کومل مل کی رسی سے باندھ کر فرائی کریں اور جب بادام کے رنگ کا ہو جاۓ تو باہر نکال لیں ۔ٹھنڈا کریں ۔
دہی ،سرخ مرچ ، نمک ، ٹماٹو کیچپ ، چارٹ مصالحہ، رنگ زردہ ، چینی اور گرم مصالحہ ، ان سب چیزوں کومکس کریں اور بکرے پر لیپ کریں ۔
انڈے، چاول ، بٹیرے ،مٹر ، گاجر ،آلو ، بادام گیری ، ان سب چیزوں کو بکرے کے پیٹ میں بھر دیں اور ململ کے کپڑے میں رکھ کر بڑے سے دیگچے میں رکھ دیں اور اسٹیم کر یں ۔ پانی بار بار چیک کر میں ۔ دیگچے میں پانی دس سے بارہ کلو ڈالیں ۔ ڈھائی گھنٹے کے بعد تیار ہو گا۔ آخر میں چارٹ مصالحہ، لیموں لگا کر پیش کر یں۔ لیجئے! آپ کی ڈش تیار ہے۔
Important Links:
Chiken Recipes NEWS Soup racipes