بچوں کی کورونا ویکسی نیشن

بچوں کی کورونا ویکسی نیشن معطل

بچوں کی کورونا ویکسی نیشن

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن معطل کردی۔

این سی او سی کے مطابق 12 سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کو جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بچوں کی ویکسی نیشن 15 تا 27 نومبر تک معطل رہے گی،

کورونا ویکسی نیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کی وجہ سے کیا گیا۔15 سے 27 نومبر تک قومی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں عالمی وباءکورونا وائرس کے تناظر میں فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اور ملک میں کورونا کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا، شہر کی 40 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن پر پابندیوں کا خاتمہ ہوگا لیکن 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی

Important Links

New Jobs 2022 AUSAF NEWS GOVERNMENT JOBS 2022

New Government Jobs in Pakistan Army Unit 2022

               New Election Commission of Pakistan jobs 2022PIC New Jobs 2022PIC New Jobs 2022

Latest Jobs

 

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top